ترک صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

فائل:فوٹو
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، اس دورہ میں صدر اردوان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہوں گے، ترکیہ وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس دورہ میں باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر اور ترک بحریہ حکام، پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے، پی این ایس طارق کی لانچنگ کیلئے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Comments are closed.