ن لیگ کا عمران خان کا عدالتوں میں بھی پیچھا کرنے کا فیصلہ، عطاء تارڑ کی مبینہ آڈیو
فوٹو:سوشل میڈیا
اسلام آباد: مسلم لیگ ن لیگ کا عمران خان کا عدالتوں میں بھی پیچھا کرنے کا فیصلہ، عطاء تارڑ کی مبینہ آڈیو پاکستان تحریک انصاف نے جاری کر دی، جو کہ عدالت کو بھی سنائی گئی ۔
مبینہ طور پر عطا تارڑ فون کال پر اپنے ساتھیوں کو عمران خان کی پیشی پر اپنی موجودگی کی ہدایات دے رہے ہیں۔
عطا تارڑ کہتے ہیں ہمیں جوڈیشل کمپلیکس میں اپنی موجودگی یقینی بنانی ہو گی،عطا تارڑ نے یہ ہدایات 23 جولائی کو جاری کیں۔
عطا تارڑ کہتے ہیں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں وہاں اکھٹے ہوں اور آئیں ہم جوڈیشل کپملیکس جی نائن جائیں گے ان کی اکثریت ہوتی ہے اور وہ بد معاشی کرتے ہیں۔
جیسے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے 9 مئی کی آڑ لی گئی بالکل ویسے ہی میرے خیال میں مجھے اور تحریک انصاف کو مزید مقدمات میں ملوث کرنے کیلئے مسٹر ڈینٹونِک اور مایوسی سے بدحواس اس کے ساتھی مجرموں نے آج (سوچے سمجھے منصوبے کے تحت) ایک مرتبہ پھر ماحول خراب کرنے اور امنِ عامہ کا مسئلہ پیدا… pic.twitter.com/D5UUasJ0Yg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2023
عطاتارڑ کہتے ہیں ہمیں اکٹھا ہو کر جانا ہے،عطا تارڑ کی مبینہ تصویر میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی ہے موقع جوڈیشل کمپلیس میں تھے۔
شہ خانہ کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو آج کمرۂ عدالت میں سنائی گئی،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو عدالت میں سنائی، اس وقت عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
مبینہ آڈیو میں عطا تارڑ کہتے ہیں کہ کل دس بجے میرے دفتر سب جمع ہوں، ہماری عدالت میں حاضری ہونی چاہیے، میں لاہور کے دوستوں سے بھی درخواست کروں گا کہ دو تین روز توجہ دیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حاضری زیادہ ہوتی یے، وہ بدمعاشی کرتے ہیں، ہماری حاضری عدالت میں زیادہ ہونی چاہیے۔
مبینہ آڈیو میں عطا تارڑ نے کہا کہ کل میرے دفتر میں اکٹھے ہو کر جوڈیشل کمپلیکس نکلیں گے، عدالت میں کل اکٹھے داخل ہو کر اپنی حاضری دکھانی چاہیے، صحافیوں سے بھی گزارش ہے کہ آپ بھی معاونت کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بدمعاشوں کی طرح دندناتے ہیں اور ہمارے 2 لوگ ہوتے ہیں، ابھی ہم، حکومت میں ہیں تو یہ حالات ہیں
اس حوالے سے سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو جاری کی ہے جس میں وہ مزکورہ ہدایات جاری کر رہے ہیں.
Comments are closed.