چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی بھی استدعا کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ گزشتہ تیس روز کے دوران پٹیشنر کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔عدالت کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کرے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ملک بھر میں اب تک 188 مقدمات درج کیے جا چکے۔ وہ سابق وزیر اعظم ہیں جنہیں سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔ بیرونی قوتوں نے ملک میں موجود ملک دشمن آلہ کاروں کے ذریعے رجیم چینج آپریشن کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو قانون کا بے دریغ غلط استعمال کرکے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ نئے مقدمات میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے نے کل سائفر کے معاملے پر طلب کر رکھا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کے بیانات اور ٹوئٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے سائفر معاملے پر عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Comments are closed.