پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کی ملاقات

55 / 100

فوٹو:فائل
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کی ملاقات ہوئی ہے۔جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کاکہنا کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہنا ہے کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔

Comments are closed.