پاکستان نے بغیر نقصان مزید 33 رنز بنائے پھر بارش نے پورا دن دھو ڈالا

51 / 100

فائل:فوٹو

کولمبو: پاکستان نے بغیر نقصان مزید 33 رنز بنائے پھر بارش نے پورا دن دھو ڈالا، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے اور ہوم ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے ختم کرنا پڑا،عبداللّٰہ شفیق 87 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا166 پرآوٹ، پاکستان نے2 وکٹوں پر145 رنزبنا لئے ، پاکستان باولرز کے بعد بیٹرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹھکانے لگانے کے بعد جباپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔

 کولمبو ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر پویلین راہ دکھا دی ۔

سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن ا?وٴٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔ انکے بعد آنے والے کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ ا?وٴٹ ہوئے۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

دنیش چندی مل کے آوٴٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی۔

وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکراما صفر اور دھننجیا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز، نویں وکٹ 163 رنز اور آخری وکٹ 166 رنز پر گری۔

قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔

سری لنکاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی ا?غا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکاکے اسکواڈ میں نشان مدوشکا، کپتان دیموتھ کرونارتنے، کسال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیشن چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکراما، رمیشن مینڈس، پراباتھ جے سوریا، دلشان مادو شناکا، اسیتھا فرنینڈوشامل ہیں۔

Comments are closed.