اے این پی کے حامی نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کو ہٹانے کا حکم
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اے این پی کے حامی نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کو ہٹانے کا حکم، الیکشن کمیشن نے سیاسی جلسے سے خطاب کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت سے اتارنے کا حکم سنایا.
الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شاہد خٹک کے خلاف اے این پی کے جلسے میں شرکت اور خطاب کی اطلاعات موصول ہوئیں، جلسہ میں شرکت پر صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو حکم جاری کیا ہے کہ جلسے میں خطاب پر صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے نکال دیا جائے۔
الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر کارروائی کی.
الیکشن کمیشن کو میڈیا کے ذریعے نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کے نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں
الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی تھی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلٰی تحریری حکم جاری کیا.
اس کے ساتھ ہی کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ نگران حکومت پنجاب کو بھی فوری طور پر احکامات جاری کئے جائیں کہ نگران حکومت کے کسی بھی عہدے دار بشمول وزیر کو کسی بھی قسم کی سیاسی وانتخابی مہم میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے.
الیکشن کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔۔
انہوں نے کہا نگران حکومت میں کسی بھی عہدیدار کو سیاسی و انتخابی مہم میں شرکت کی اجازات نہیں، کسی بھی نگران حکومت یا وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازات نہیں دے سکتے۔
Comments are closed.