نگران نگران حکومت کے قیام پر مزاکرات کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک میں نگران نگران حکومت کے قیام پر مزاکرات کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی.
اسمبلیوں کی تحلیل پر اتحادیوں سے مزاکرات کے لئے مسلم لیگ ن کے سینیئر وزرا پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی.
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی کمیٹی بنائی ہے شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی نگران وزیراعظم، نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملہ پر پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مزاکرات کرے گی.
وزیراعظم شہباز شریف نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں.
وزیراعظم نے تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے کہا ہے، مسلم لیگ ن کی کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کررہی ہے.
ان میں نگران وزیراعظم، نگران سیٹ اپ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے امور شامل ہیں، ن لیگی کمیٹی تمام معاملات پر نواز شریف سے رابطے میں رہے گی اور ان سے راہنمائی حاصل کرتی رہے گی.
Comments are closed.