یوکرین کی موجودہ صورتحال کے سفارتی تصفیہ ہونا چایئے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے یورین کے وزیر خارجہ نے ملاقا ت کی ہے،جس میں شہبازشریف نے کہا یوکرین کی موجودہ صورتحال کے سفارتی تصفیہ ہونا چایئے، وزیراعظم شہبازشریف نے یوکرین کی صورتحال کو دنیا بھر کےلئے مشکل قرار دیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا،وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں یوکرین کے وزیر برائے خارجہ امور مسٹر دیمیٹرو کولیبا سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور یوریشیا کے خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوکرینی وزیر خارجہ دوروزہ دو طرفہ دورے پر پاکستان میں ہیں ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا یوکرین کے تنازعے کا عالمی سطح پر ایک اہم اثر پڑا ہے جس سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ کولیبا نے وزیر اعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ ان کے ممالک نے ہمیشہ تعاون اور دوستی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں جس کا مشترکہ مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔
Comments are closed.