ایف آئی اےمیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی بھی طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: امریکی سائفر معاملے پر ایف آئی اےمیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی بھی طلبی ہوگئی ہے۔
ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو نوٹس میں 24 جولائی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر حاضر ہونے کا کہا ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیاہے کہ آپ سے سائفر سے متعلق سوالات کئے جائیں گے، شاہ محمود قریشی سے کہا گیاہے کہ سابق وزیر خارجہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے سے متعلق آپ کو علم ہے اس لئے آپ سے پوچھ گچھ ہوگی۔
شاہ محمود قریشی سے کہا گیا ہے کہ آپ 24 جولائی کی صبح 11 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پہنچیں اور اگر آپ کو اپنے دعوے کے حق میں کوئی دستاویزہے تو وہ بھی ساتھ لے کر آئیں ۔
اسی طرح کے الفاظ میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بھی اسی تاریخ کو طلبی ہوئی ہے تاہم ان کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر آپ پیش نہ ہوئے تو پھر سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے ، پھر دستیاب ثبوت پر آپ کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.