سعودی ولی عہد کی پرتپاک میزبانی، گاڑی خود چلا کر ترک صدر کوان کی رہائش گاہ تک پہنچایا

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

جدہ :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں خود گاڑی چلا کر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ چھوڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکیہ کی 2 الیکٹرک کاریں بطور تحفہ دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدر سعودی عرب سے قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

Comments are closed.