غیر شرعی نکاح کیس قا بل سماعت قرار،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا۔

قبل ازیں وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے، دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔

وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے دوران دلائل مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.