آئی ایم ایف نے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈنے دوسرے جائزے کے لیے شرائط پیش کر دیں۔ ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھی۔
آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاہدے پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.