یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا ۔ قرارداد میں بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے کوکی قبائل کی جاری نسل کشی کی خاموش حمایت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

12 جولائی کو یورپی پارلیمان نے منی پور میں جاری نسلی فسادات میں مودی سرکار کے کردار کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی۔قرارداد 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش کی گئی،جو 80 فیصد یورپی پارلیمان کی نمائندگی کرتی ہیں ۔

قرارداد میں بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے کوکی قبائل کی جاری نسل کشی کی خاموش حمایت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔قرارداد میں مودی سرکار سے اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

قرارداد میں کہاگیاہے کہ حکومتی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پور خانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے، اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور سیاسی فوائد کے لئے ہندوٴ نواز تفریقی پالیسیاں جاری فسادات کو بڑھا رہی، قرارداد۔یورپی پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے AFSPA ختم کرنے اور بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ منی پور میں گزشتہ 2ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 250سے زائد چرچ نذرآتش، 115افراد ہلاک جب کہ 4000سے زائد مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Comments are closed.