حکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ ،نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزکورہ اضافہ کرکے حتمی فیصلہ سفارشات حکومت کو بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ایما پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی نے اضافہ کردیا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے ہوجائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنےکی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا کی طرف سے یہ بھی کہا گیاہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281ارب روپے متوقع ہے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،حکومت کی جانب سے بینادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً50 روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
ملک بھرمیں نافذ شدہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سےبڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔
Comments are closed.