کابینہ کی منظوری سے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی بلڈنگ بیچ دی گئی
فوٹو: فائل
واشنگٹن: کابینہ کی منظوری سے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی بلڈنگ بیچ دی گئی، بلڈنگ کی چابی حوالے کر نے کی تقریب کا لنکن لائبریری واشنگٹن میں انعقاد ہوا.
تقریب میں کانگریس کے ارکان جیسمین اور گریگوری میکس نے شرکت کی، پراپرٹی پاکستانی نژاد امریکی شہری عبدالحفیظ خان نے7.1 ملین ڈالر میں خریدی ہے۔
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پراپرٹی بیچی گئی ہے ، کوئی اور جائیداد فروخت نہیں کی جا رہی، ،پاکستانی نژاد امریکی عبدالحفیظ خان کی 7.1 ملین ڈالر کی پیشکش پر پراپرٹی فروخت کرنے کی وفاقی کابینہ نے منظور دی تھی۔
امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لئے بولی لگائی گئی، بتایا گیا ہے کہ پرانی عمارت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے۔
وفاقی کابینہ نے 30 نومبر 2022 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں اس کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کانگریس کی سابق خاتون رکن ایڈی برنیس کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھاعبدالحفیظ خان کو تاریخی عمارت خریدنے پر مبارکباد دیتی ہوں۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری عبدالحفیظ حفیظ خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی امریکن شہری ہونے کے ناطے ان کے لیے ایک ایسی عمارت کا مالک ہونا فخر کی بات ہے.
عمارت نے کئی دہائیاں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی،تقریب میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کابینہ کے فیصلے کے مطابق جائیداد کی فروخت اور منتقلی کی گئی ہے۔
Comments are closed.