نو مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور اسد عمر کی عبوری ضمانتیں منظور

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور اسد عمر کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں،عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں کنفرم کیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی نظر میں ریڑھی والے کا کیس یا کسی اور کیس سب برابرہیں۔

سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور اسد عمر کی درخواستوں پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، دونون سابق وزرا اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے ضابطے کو نہیں اپنایا گیا ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار صرف اپنی حد تک ذمہ دار ہیں ، شریک ملزمان سے ان کا کیا تعلق ، جو آپ کہہ رہے ہیں اگر ان شرائط کو لاگو کریں تو کوئی درخواست ضمانت دائر ہی نہیں کرسکے گا.

اسپیشل پراسیکوٹر نے اسد قیصر کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، گواہ انسپکٹر حبیب اللہ کا بیان عدالت کے سامنے پڑھا گیا.

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ چشم دید کسی گواہ نے اسد قیصر کا نام نہیں لیا ، عدالت یہ نہیں دیکھتی پی ٹی آئی ہے، پی پی پی ہے یا کوئی اور ہے، سب کے لیے قانون ایک جیسا ہے، عدالت نے تینوں رہنماوں کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

About The Author

Comments are closed.