ڈاکٹر عافیہ کیس میں وزارتِ خارجہ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

45 / 100

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارتِ خارجہ کے حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کیس میں آپ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست کی سماعت کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارتِ خارجہ کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وزارتِ خارجہ کے حکام سے مکالمے میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کیس میں آپ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، لیکن جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر عافیہ کیس میں ابھی مزید بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزارتِ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ وزارتِ خارجہ سے اس قسم کی دستاویزات کے حصول کا کچھ پراسس ہے، دستاویزات کی فراہمی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ دوگل صاحب ہدایات دے دی گئی ہیں، پراسس شروع ہو جائے گا، یہی الفاظ ہمیشہ سنتے ہیں۔

Comments are closed.