آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا3 ارب قرض منظور کرلیا

51 / 100

فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا3 ارب قرض منظور کرلیا،عالمی مالیاتی فنڈ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی،اعلامیہ کے مطابق1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے، پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

جاری ہے

آئی ایم ایف کی طرف اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف فوری طور پر 1.2 ارب ڈالر ریلیز کرے گا اور باقی رقم 2 سہ ماہی میں نظر ثانی کے بعد جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق9مہینوں پر محیط اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں اقتصادی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کے لیے یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشکل بیرونی ماحول، تباہ کن سیلاب اور پالیسیوں میں نقائص کی وجہ سے پاکستان کا مالیاتی اور بیرونی خسارہ اور مہنگائی بڑھی ہے اور مالی سال 2022-23 میں مالیاتی ذخائر کم ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے پاکستان مقرر کردہ اہداف پورے کرے گا امید ظاہر کی گئی ہے مالیاتی مسائل کم ہوں گے۔

Comments are closed.