لیپ ٹاپس کی تقسیم سے ملک میں کلاشنکوف کلچر اور بےروزگاری ختم ہوگی

50 / 100

فائل:فوٹو
پشاور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت پشاور کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کردئیے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔

گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فاٹا یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے جو ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی۔ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ ( ن) کے گزشتہ دور حکومت میں رکھی گئی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے پاکستان کو دہشت گردی سے بچانےکے لیے تاریخی کردار ادا کیا، یہاں کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم سے ملک میں کلاشنکوف کلچر اور بےروزگاری ختم ہوگی، ملک اپنے پاؤں پرکھڑا ہوگا، ملک میں خوشحالی ہوگی۔

کہا یہ لمحہ فکریہ ہے،لمحہ فخریہ نہیں، ہمسایہ اگر ہم سے آگے نکل گیا ہے تو قصور ہمارا ہے، 90 کی دہائی میں پاکستانی روپیہ بھارتی روپے سے زیادہ تھا، کپاس کی برآمد بھارت سےزیادہ تھی۔

Comments are closed.