عمران خان کا سائفر تحقیقات میں حکومتی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس جاری
فائل:فوٹو
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کا سائفر تحقیقات میں حکومتی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس جاری سائفر تحقیقات روکنے کی چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائر کر دی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے 17جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کردی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر کے 17جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔
، وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دئیے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا، عدالت کے اس فیصلے سے ایف ائی اے تفتیش رک گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 6 دسمبر 2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔
Comments are closed.