عمران خان کی کل پھر5 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت طلبی

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کل پھر5 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت طلبی ہو گئی ہے،ان کیسز میں جج تبدیل ہوگئے تھے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں منگل کو 8 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت ک درخواست پر سماعت کا بھی امکان ہے۔

کل ہی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی پیشی بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی عہدہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر کا کل عدالتی احاطے میں آمنا سامنا ہونے کا بھی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی پیر کو 11 مختلف کیسز میں ضمانت ہوئی ہے جب کہ کل مزید کیسز کی سماعت ہونی ہے۔

بقول چیئرمین پی ٹی آئی ان کےخلاف مقدمات کی تعداد176 ہو چکی ہے تاہم ابھی تک وہ صرف القادرٹرسٹ کیس میں ہی گرفتار ہوئے ہیں جسے دوسرے ہی دن سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

Comments are closed.