چین نے تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے سے روکنے کی کوشش کی تھی، احسن اقبال

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ چین نے تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے سے روکنے کی کوشش کی تھی، احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ چین نےکہا تھا اس کا نقصان سی پیک اورپاکستان کو ہوگا۔

انٹرویو میں احسن اقبال نے کہ کہا پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پربے بنیاد الزامات لگائے ۔ دعویٰ کیا کہ مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائے کا تجربہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے سی پیک اور پاکستان کو نقصان ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین کے خدشات پر اس وقت کی اسٹبلشمنٹ نے کہا کہ آپ تسلی رکھیں جو بھی آئے گا ہم اس کو ٹھیک رکھیں گے اور وہ سی پیک ٹھیک چلائے گا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے ملک میں تباہی پھیلائی۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہوتا ہے، اگر میوزیکل چیئر جاری رہے گی تو کتنی اچھی پالیسی ہو کامیاب نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی نے حکومت میں آکر سی پیک منصوبوں پر کرپشن کے غیرذ مہ دارانہ الزامات لگائے.

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر غیرذ مہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے، مغربی ممالک نے پی ٹی آئی وزراء کے سی پیک مخالف بیانات کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا.

مراد سعید نے ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں مجھ پر 70ارب روپے کمیشن کھانے کا بے بنیاد الزام لگا کر چین کی سرکاری کمپنی کو شرمندہ کیا، چین کی سرکاری کمپنی نے مراد سعید کے الزامات کیخلاف مذمتی بیان جاری کیا تھا۔

واضح رہےباہمی مخالفت میں دوست ملک کو ملوث کرنے سے متعلق وفاقی وزیر کا پہلا بیان نہیں ہے اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف بھی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ دوست ممالک نے عمران خان کے بارے میں ایسے ریمارکس دئے کہ وہ بتا نہیں سکتے.

Comments are closed.