پاکستان، سوئٹزرلینڈ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے

45 / 100

فائل:فوٹو
نتھیا گلی: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تناوٴ نہیں، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اورسوئٹزرلینڈکیوزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم ایاورسوئس وزیرخارجہ نے یادداشت پردستخط کیے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط ایک اہم قدم ہے۔

معاہدے سے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تناوٴنہیں چاہتا، بلکہ دنیامیں خوشحالی اورامن کافروغ چاہتاہے، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کیفروغ کے لئے پاکستان کرداراداکرتارہیگا۔

وززیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، کیونکہ ماضی میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کامزید کہناتھاکہ دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Comments are closed.