پچھاں مڑ کپتاناں تیری لوڑ پے گئی،آئی ایم ایف کا وفد زمان پارک میں
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پچھاں مڑ کپتاناں تیری لوڑ پے گئی،آئی ایم ایف کا وفد زمان پارک میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے جارہا ہے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
ایستر پیریز کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پرعمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
PTI's economic team has been approached by the IMF to solicit the party's support for the USD 3 BN Stand-By Agreement and its broad objectives.
An IMF team will call on Party Chairman Imran Khan at Zaman Park this afternoon. Both PTI's economic team and the IMF team will join, in…— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 7, 2023
نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل پروگرام کے مقاصد کے حصول کیلئے حمایت حاصل کررہے ہیں، آئی ایم ایف کاا یگزیکٹو بورڈ نئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ معاہدے پرغور کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا اسٹینڈ بائی معاہدہ پر اتفاق ہوا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ابھی اس معاہدے کی منظوری ہونا باقی ہے۔
آئی ایم ایف کا وفدوفد آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے زمان پارک جائے گا،ااس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا ہے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدے کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بورڈ کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لیے درخواست کی گئی ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔
ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئل ملاقات کے ذریعے موجود ہوں گے۔
Comments are closed.