سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں، ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں آج یوم تقدیس قرآن پاک منایا جا رہا ہے۔ ا س سلسلے میں مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔شرکاء نے سویڈن واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی ،بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر پاکستانی عوام آج قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کیاجارہاہے
اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر وکلاء نے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں گوجرانوالہ میں مسیحی برادری بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی جبکہ فیصل آباد میں آج وکلاء نے ہڑتال کی۔ملتان میں جماعت اسلامی کی لیبر ونگ نے عید گاہ سے چوک کچہری تک تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی اور سویڈن واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی، سرگودھا میں وکلاء نے سویڈن واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم سے احتجاجی ریلی نکالی۔
بہاولنگر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اورجماعت اسلامی، لودھراں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور ریلی میں سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔مظفرگڑھ میں سویڈن واقعے کیخلاف جماعت اسلامی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔کراچی بارایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن واقعہ پرعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث ا?ج ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی، شہر قائد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ سکھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی اور میرپور خاص میں بھی یوم تقدیس قرآن کے موقع پر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور نوشکئی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اگر صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سویڈن واقعہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی عید گاہ سے آزادی چوک تک سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا گیا، مارچ کے شرکاء نے سویڈن کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
Comments are closed.