سیلاب متاثرہ بیوہ کو پہلاماڈل شیلٹر ہاؤس فراہم کردیاگیا

53 / 100

وقار فانی

لاڑکانہ: سیلاب متاثرہ بیوہ کو پہلاماڈل شیلٹر ہاؤس فراہم کردیاگیا،دوکمروں کچن اور بیت الخلا پر مشتمل گھر کی چابی سردار شاہد احمد لغاری نے سیتہ خاتون کے حوالے کی۔

ہلال احمر پاکستان کی جانب سے پہلا ماڈل شیلٹر ہاؤس سیلاب متاثرہ بیوہ سیتہ بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔گڑھی خدا بخش کے گاؤں بادل خان بروہی میں منعقدہ ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر کے لیے یہ مسرت و شادمانی کا دن ہے۔ہم نے بحالی فیز میں ماڈل شیلٹر ہاؤس کی فراہمی کر کے منصوبے کی بنیاد رکھی ہے۔

اس ماڈل کا پروپوزل انٹرنیشنل فیڈریشن، قطر ریڈ کریسنٹ سمیت دیگر موومنٹ پارٹنرز اور ڈونرز کو بھیج دیا گیا۔

اس پروپوزل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے رہے ہیں۔ہلال احمر پاکستان سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار ماڈل شیلٹر ہاوس تعمیر کرے گا.

لاڑکانہ برانچ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا،ہلال احمر ہزاروں سیلاب متاثرین کو ماڈل شیلٹر ہاؤس کی فراہمی میں کامیابی حاصل کرے گا۔

ماڈل شیلٹر ہاؤس دو کمروں، کچن اور لیٹرین معہ چاردیواری پر مشتمل ہے۔ہائیجین کٹ، کچن سیٹ سمیت دیگر گھریلو ضرورت کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر رتو ڈیرو غوث بخش جتوی، محترمہ عاصمہ نسیم صاحبہ، چیئرمین لاڑکانہ برانچ احمد محمود فاروقی، رجب علی، جرمن ریڈ کراس کے قصور عباس، نار کراس کے ندیم عباس،انٹرنیشنل فیڈریشن کے ناصر خان کامران کاشف، ہلال احمر افسران، رضاکار اور مقامی افراد شریک تھے۔

بعد ازاں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔روزانہ کی بنیاد پر پینے کا صاف پانی عوام الناس کو مہیا کیا جائے گا۔

Comments are closed.