شاہ محمود قریشی , اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

48 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں 13 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر جسٹس محسن اختر کیانی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجیں جائیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نامزد ہیں لیکن کیس الف الگ عدالت میں ہیں، عدالت نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے ، کیس ایک بینچ میں لگانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، آپ کو عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے اور کیا جلدی ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اگلے ہفتے تک یہ کیس ایک ہی بینچ میں لگ جائے گا، اللہ خیر کرے گا ، آپ کو عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے وہ توسیع ہو جائے گی۔ عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی۔

خیال رہے کہ سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی تھی ،جس پر دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments are closed.