چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت 

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہری کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 13 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔

شہری کی جانب سے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دینے کے سول جج کے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سیشن جج ایسٹ اعظم خان نے کی.

 شہری محمد حنیف کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی نے نگرانی اپیل دائر کر رکھی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،عدالت تیرا مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی شروع کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار محمد حنیف اسلامی اسکالر اور مفتی محمد سعید کے دوست ہیں، مفتی محمد سعید نے چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کرنے کا بیان دیا، عون چوہدری اور مفتی محمد سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سول جج نے دائرہ اختیار نا ہونے پر شہری کی کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دی تھی۔

Comments are closed.