شاہ رخ خان کا مشورہ نہ ماننے پر آج بھی پچھتاوا ہے، کاجول
فوٹو: فائل
ممبئی: دل والے دلہنیا لے جائیں گے والی ثمرن بھارتی اداکارہ کاجول کہتی ہیں شاہ رخ خان کا مشورہ نہ ماننے پر آج بھی پچھتاوا ہے، کاجول نے بتایا تاہم یہ مشورہ میں اب ہر کسی کو دیتی ہوں جو مجھے شاہ رخ خان نے دیا تھا۔
بھارئی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی فلموں کی سپر ہیروئن کاجول کہتی ہیں انہیں اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست شاہ رُخ خان کے دیئے گئے ایک مشورے پر عمل نہ کرنے پر پچھتاوا ہے۔
کاجول کے مطابق انہیں افسوس ہے کہ وہ شاہ رُخ خان کے مشورے پر عمل نہیں کر سکیں ،کاجول نے بتایا کہ ایک مرتبہ شاہ رُخ نے مجھے مشورہ دیا کہ شاید مجھے اداکاری کی تکنیک سیکھ لینی چاہیے۔
فلمی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رُخ کی بات نہیں سمجھ سکیں اور سوال کیا کہ وہ کیا ہوتا ہے؟ ایسی بھی کوئی چیز ہے؟ شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ہاں! لوگوں کو یہ ٹیکنیک سکھائی جاتی ہے اور آپ کو یہ سیکھنا چاہیے کیونکہ انسان اندر سے سب کچھ نہیں کر سکتا‘۔
کاجول نے کہاساتھی اداکار کے اس مشورے کو نظر انداز کر دیا تاہم کیرئیر میں ایک ایسا موڑ آیا جب وہ کام کیلئے خود پر بےحد دباؤ ڈال رہی تھیں تب انہیں احساس ہوا کہ وہ لاعلمی میں کام کر رہی تھیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں سب کچھ کر رہی تھی کہ یہ بھی کر دو اور یہ ڈائیلاگ بھی بول دو، سب کچھ میرے اندر سے نکلتا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھا انہیں اب شاہ رُخ کے مشورے کو نہ ماننے پر افسوس ہے اور وہ نئی نسل کے آرٹسٹس کو اداکاری کی ٹیکنیک سیکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رُخ پہلی مرتبہ 1993 میں فلم بازی گر میں ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد سے ان کی جوڑی مشہور ہوئی۔
انہیں شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا یہ دونوں اسٹارز کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جو سپر ہٹ ہوئیں۔
Comments are closed.