گلگت بلتستان،ن لیگ 4،پیپلزپارٹی 3 ارکان کے باوجود وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل
وزیر اعلٰی کے انتخاب کا شیڈول جاری
فوٹو: فائل
گلگت: گلگت بلتستان،ن لیگ 4،پیپلزپارٹی 3 ارکان کے باوجود وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں، جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے پاس ارکان کی تعداد 21 ہے.
جے یو آئی ف بھی وزارت اعلیٰ کا سپنا دیکھنے والوں میں شامل ہے اور ان کے امیدوار نے بھی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے ہیں.
دوسری طرف وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے
انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے پولنگ پولنگ دوپہر3 بجے ہوگی۔
تحریک انصاف نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کےلیے امیدوار نامزد کردیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 4 امیدوار نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جن میں تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان ، پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ ، ن لیگ کے انجنئیر انور جبکہ جے یو آئی کے رحمت خالق شامل ہیں۔
سابق وزیر اعلٰی خالد خورشید کی عدالت سے نااہلی کے بعد گلگت بلتستان میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پرتین رکنی کمیٹی بنا دی ہے.
شہبازشریف کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی وزیراعلیٰ خالد خورشید کی عدالت سےنااہلی کےبعد کی صورتحال پر سفارشات مرتب کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردے تھا۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔
پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔
مرکز میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔
Comments are closed.