اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف سے کامیاب اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا۔

امریکی سفیرنے پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، امریکی سفیر کا معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا ڈونلڈ بلوم نے دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا یقین دلایا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا،اس موقع پر اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پالیسیوں کا مقصد معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اسحاق ڈار نے امریکا سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.