پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے فنکار وسیم انصاری یوٹیلٹی بل جمع کراتے گرکر جاں بحق
فائل:فوٹو
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے فنکار وسیم انصاری یوٹیلٹی بل جمع کراتے گرکر جاں بحق، شہرت حاصل کرنے والے فنکار وسیم انصاری گرے اور انتقال کرگئے۔
وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری کے مطابق ان کے والد شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لیجایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بیٹے کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فنکار وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
Comments are closed.