اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمعزور اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمعزور اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک ،بیرون ملک جانے والا اوورسیز پاکستانی راجہ شاکر آنکھوں اور پاوں سے معذور ہے۔
اورسیز پاکستانی راجہ شاکر کے ساتھ ائیر پورٹ عملہ اورائیر لائن سٹاف کی طرف سے ناروا اور ہتک آمیز سلوک روا رکھا گیا ۔
راجہ شاکر اورسیز پاکستانی جو کہ دبئی میں اپنا کاروبار کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی ایک کاروباری اور سماجی شخصیت ہیں۔
راجہ شاکر یکم جولائی کو فلائیٹ نمبر G9869 بوقت 9.50 منٹ پاسپورٹ نمبر Ac9596163 پر وآپس دبئی جانے کے لیے پہنچے تو ایئر لائن سٹاف نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔
راجہ شاکر جن کی بینائی شوگر کی وجہ سے چلی گئی تھی اور ان کا ایک پاوں بھی خراب ہوا، لیکن ائیر پورٹ اور ائیر لائن کے عملہ نے ان کی مدد کرنے کی بجاے ان کا مذاق بنایا۔
جس سے مسافر ذہنی اذیت کا شکار ہوے، راجہ شاکر نے بتایا کہ انہوں نے اس کی شکایت ائیر پورٹ حکام سے بھی کی لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی اور نہ ہی کاروائی کی۔
اوورسیز پاکستانی راجہ شاکر کا کہنا ہے بیرون ملک معزور مسافروں کے ساتھ خصوصی برتاو اور ان کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن افسوس ہوا کہ اپنے ملک میں یہ صورتحال ہے۔
Comments are closed.