شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد ہارون نے9 مئی احتجاج کے تناظر میں تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سینئر وکیل علی بخاری کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہ ہو سکے اور عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے مزید سماعت 15 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی، ایسے عناصر پوری دنیا میں آگ سلگا سکتے ہیں،نو ماہ کے لیے تین ماہ کا سٹینڈ بائی قرضہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے،چند ماہ بعد کیا ہوگا اسکا حل کیا ہوگا،ہر سیاسی پارٹی اپنا لائحہ عمل طے کرتی ہے،ہم سیاسی طور پر پرامن طور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.