جاپان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،بلاول بھٹو
فائل:فوٹو
ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جاپان سے سرمایہ کاری، تجارت ، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں پاکستان جاپان کو افراد قوت فراہم کرسکتا ہے۔
ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جاپان کے شکر گزار ہیں۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کو افرادی قوت فراہم کرسکتا ہے۔ دورے میں نجی شعبے کے افراد سے بات چیت کروں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جاپان سے سرمایہ کاری، تجارت ، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ نجی شعبہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
Comments are closed.