وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔جس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ۔اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں شرکاء ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدہ کے متعلق اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔
ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.