آئی ایم ایف سے ڈیل ،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آگئی
فائل:فوٹو
کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 231 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ادھر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا، 5 فی صد اپر کیپ میکانزم کی وجہ سے ٹریڈنگ روکی گئی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
Comments are closed.