پرویز خٹک نے کنگ پارٹی کا عہدہ لینے کیلئے عمران خان کیخلاف بیان دیا، ترجمان پی ٹی آئی

50 / 100

فوٹو:فائل

لاہور: پرویز خٹک نے کنگ پارٹی کا عہدہ لینے کیلئے عمران خان کیخلاف بیان دیا، ترجمان پی ٹی آئی کاسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے الزامات پر جواب، پرویز خٹک کے الزامات کو جھوٹ کا قرار دیا.

ترجمان پاکستان انصاف نے پرویز خٹک کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے عمران خان اور پارٹی کے خلاف بیان سراسر لغو، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں.

کہا پرویز خٹک پارٹی کے عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ان الزامات سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جو سراسر جھوٹ ،بے ہودہ اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان کے مطابق پرویز خٹک بطور صوبائی صدر پارٹی کے تمام فیصلوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، ان کو پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کے فیصلے غلط نظر آنے لگے.

اگر ان کو پارٹی کے کئے ہوئے فیصلوں سے اختلاف تھا تو اسی وقت عہدے اور پارٹی رکنیت سے مستعفی کیوں نہ ہوئے؟ ، کیا وجہ ہے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے 9 مئی کا انتظار کیا،قوم گواہ ہے کہ عمران خان نے اپنی 27 سالہ سیاست میں ہمیشہ پر امن احتجاج کی بات کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 1.5 سال میں 100 سے زائد جلسے کیے لیکن ایک گملا تک نہ ٹوٹا، عمران خان نے 25 مئی اور 26 نومبر کے دھرنے بھی انتشار کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کئے.

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باوجود ملک میں کوئی پر تشدد کاررائیواں نہیں کی گئیں، 9 مئی کے ہنگاموں کے وقت عمران خان ریاست کی قید میں تھے اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا،پرویز خٹک کو پارٹی رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کیلئے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پرویز خٹک جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے فیصلہ کریں کہ انہوں نے پارٹی میں رہنا ہے کہ نہیں، شاید پرویز خٹک اس قسم کے الزامات کے ذریعے نئی کنگز پارٹی میں اپنے لیے کسی مرکزی عہدے کی راہ ہموار کر رہے ہیں.

واضح رہے کہ عید کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس پر کہا تھا کہ میں کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو مجھے شوکاز ملا ہے۔ میں نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہماری صوبے کی اپنی روایات ہیں، ہم سیاست میں دشمنی نہیں کرتے۔ پارٹی اراکین سے رابطے کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

Comments are closed.