سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کےلئے درخواست طلب کرلی گئیں

50 / 100

فوٹو:فائل 

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کےلئے درخواست طلب کرلی گئیں، الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابات کےلئے نشانات

کے حصول کی درخواستیں جمع کرائیں۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کےلئے جو جماعتیں انتخابات لڑیں گی ان سے کہا گیاہے کہ وہ 19 جولائی تک پارٹی سربراہ کے دستخط شدہ درخواستیں جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جوکہ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 میں دی گئی۔

اہلیت پر پورا اترتی ہوں وہ الیکشن رولز نمبر 162 کی روشنی میں مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے اپنی درخواست جمع کروائیں ۔ سیاسی جماعتوں کی درخواستیں ، پارٹی سربراہ سے دستخط شدہ الیکشن کمیشن کو مورخہ 19 جولائی 2023 تک موصول ہو جانی چاہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تمام مندرجات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستوں کے ساتھ درج ذیل کاغذات / معلومات منسلک ہونا ضروری ہے۔

سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کاپتہ۔ درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت،۔وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے فروری، مارچ 2023 میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے انتخابی نشان کے لئے درخواست دی تھی وہ دوبارہ درخواست دینے کے پابند ہیں۔

نامکمل اورفیکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر غورنہیں کیا جائے گا۔ اس پریس ریلیز سے قبل حصول انتخابی نشان کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔

لہذا وہ تمام سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اس پریس ریلیز سے قبل انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں وہ دوبارہ نئی درخواست جمع کروائیں۔

اس بات کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ 19 جولائی 2023کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے حلف کا لف ہونا ضروری ہے۔

Comments are closed.