گوگل نےچیٹ جی پی ٹی کا متبادل پروگرام لانے کا اعلان کر دیا

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: مصنوعی ذہانت کی انقلابی سافٹویئر کی کامیابی نے سب حیران کر دیا ہے ایسے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نےچیٹ جی پی ٹی کا متبادل پروگرام لانے کا اعلان کر دیا ہے.

گوگل انتطامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگریہ پروگرام چیٹ جی پی ٹی سے بہتر نہ ہواتو اس کا متبادل ضرور ثابت ہوسکے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ڈیپ مائنڈلیبارٹری نے اس اے آئی نظام کا نام، جیمینائی رکھا ہے.

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ
یہ کمپنی کے تیارکردہ مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ’ایلفا گو‘ کو ترقی دے کربنایا جائے گا۔ اسے آخرکار لینگویج لرننگ ماڈل (ایل ایل ایم) میں بدلا جائےگا۔

بتایا گیا ہے کہ ایلفا گو کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کی مؤثرتکنیک پر کام کرتا ہے جس میں سافٹ ویئر اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ اے آئی ہرطرح کی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہتر فیصلے کرتا رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے معلومات جمع کرنے والی جنریٹیو اے آئی کو دوبارہ فارمیٹ سے گزارکر نیچرل ساؤنڈنگ ٹیکسٹ کو شامل کیا جائے تو جیمینائی دنیا کا طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کا پروگرام بن سکتا ہے۔

ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی ڈیمس ہیسیبی کا
اس حوالے سے کہنا ہے کہ جیمینائی میں انسانیت کی مدد کرنے والی سب سے اہم ٹیکنالوجی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل لیب کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے جس پرغیر معمولی لاگت بھی آئے گی،اس سے قبل گوگل اپنے طاقتور چیٹ بوٹ بناچکا ہے جو بارڈ کے نام سے استعمال ہورہا ہے۔

Comments are closed.