حکومت نے روس سے خام تیل درآمد کے بعد بھی ڈیزل مہنگا کردیا، پٹرول کی قیمت برقرار
فوٹو:فائل
اسلام آباد: حکومت نے روس سے خام تیل درآمد کے بعد بھی ڈیزل مہنگا کردیا، پٹرول کی قیمت برقرار ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میںاسحاق ڈار کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
انھوں نے بتا یا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
Comments are closed.