کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ اور کارمیں تصادم،8 افراد جاں بحق

53 / 100

فوٹو:فائل

نوشہروفیروز: کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ اور کارمیں تصادم،8 افراد جاں بحق ،حادثے میں 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ مورو کے قریب کار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں2 کار سوار 5 کوچ مسافر جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے رضاکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال مورو اور نواب شاہ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مورو اسپتال کی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Comments are closed.