آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگا،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے اور ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگااور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹیٹنڈ بائی اریجنمنٹ کے طور پر نو ماہ کے لیے تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے.
Alhamdulillah, I am pleased to announce that Pakistan has reached a Staff-Level Agreement with the IMF on a nine-month US$3 billion Stand-By Arrangement. This Arrangement will help strengthen Pakistan’s foreign exchange reserves, enable Pakistan to achieve economic stability, and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 30, 2023
انہوں نے کہا اس معاہدے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے، پاکستان کو معاشی استحکام حاصل کرنے اور ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور محنت کو سراہتا ہوں، میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ان کی ٹیم کے تعاون اور اشتراک پر ان کا بھی مشکور ہوں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم آج سہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ آئی ایم ایف سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
Comments are closed.