اسلام آباد: آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کیلئے پاکستان کو فہرست دے دی، 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر اتفاق کے ساتھ مزید اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے.
آئی ایم ایف پریس ریلیز کے مطابق معاہدے کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی، پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو آئندہ مہینوں کے لئے یہ اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
پاکستان کے لئے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے سیلاب اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کچھ اقتصادی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا حکام نے نئے پروگرام سے قبل ہی کئی اہم اقدامات کئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ان اقدامات کی فہرست دی جو وہ پہلے ہی اٹھا چکا ہے اور کچھ ایسے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جو اسے ابھی بھی اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مندرجہ ذیل متن کو مالیاتی فنڈ کے بیان سے دوبارہ پیش کیا گیا جس میں زور دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ابھی بھی پاکستان کے سامنے کیا مطالبات رکھ رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ ”پارلیمنٹ نے مالیاتی استحکام کی حمایت اور محصولات کو متحرک کرنے کے اہداف کے مطابق مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دی جس سے سماجی اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔“
”مالی سال 24 کا بجٹ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور کم ٹیکس والے شعبوں سے ٹیکس وصولی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی پسندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ اقدامات کرکے جی ڈی پی کے تقریباً 0.4 فیصد کے بنیادی سرپلس کو آگے بڑھائے گا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پروگرام کے ذریعے غریب کی مدد کو یقینی بناتا ہے۔“
اسی طرح “آئی ایم ایف نے کہا کہ ”یہ اہم ہوگا کہ بجٹ کو منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں لایا جائے، اور حکام آگے کی مدت میں غیر بجٹ اخراجات یا ٹیکس میں چھوٹ کے دباؤ کا مقابلہ کریں۔“
کہا گیا کہ ”اسٹیٹ بینک نے درآمدی ترجیحات سے متعلق رہنمائی واپس لی ہے اور ایکسچینج ریٹ کے مکمل مارکیٹ تعین کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔“
یہ بھی کہ “ افراط زر کو کم کرنے کے لیے متحرک رہنا چاہیے جو خاص طور پر سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے جب کہ موجودہ بین الاقوامی لین دین اور متعدد کرنسی کے طریقوں کے لیے ادائیگیوں و منتقلی پر پابندیوں سے پاک غیر ملکی کرنسی کا فریم ورک برقرار رکھنا چاہیے۔“
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ”کثیر جہتی اداروں اور دوطرفہ شراکت داروں سے مالی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔“
عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا کہ “پاکستان کو ”توانائی کے شعبے کی عملداری کو مضبوط بنانے کی کوششوں بشمول بروقت وفاقی بجٹ کی سالانہ بحالی کے ذریعے” سرکاری اداروں کی حکمرانی کو بہتر بنانے اور عوامی سرمایہ کاری کے انتظام کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے پروگرام کے مطابق رہنا چاہیے۔“
یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ ”پروگرام کا مکمل اور بروقت نفاذ مشکل چیلنجوں کی روشنی میں اس کی کامیابی کے لیے اہم ہوگا۔“
Comments are closed.