سیشن جج دو بیٹوں اور بہنوئی سمیت مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
فائل:فوٹو
سوہاوہ: سیشن جج پتوکی راجا مبین دو بیٹوں اور بہنوئی سمیت مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ہتھیہ خاص سوہاوہ میں ادا کی گئی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے روز یہ دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں سیشن جج پتوکی راجا مبین اپنے بہنوئی اور دو بیٹوں سمیت مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راجا مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے ہوئے تھے، اور مقامی نجی ڈیم میں اپنے بہنوئی اور دو نوجوان بیٹوں کے ساتھ نہانے کے لیے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج، ان کے بہنوئی اور دونوں بیٹوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ بہنوئی اور ایک بیٹے کی لاش مقامی افراد نے نکالی تھی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیوٹیموں نے دوسرے بیٹے اور سیشن جج کی لاشوں کو باہر نکالا، تمام لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیشن جج راجا مبین کے ایک بیٹے کی عمر 16 سال تھی جبکہ دوسرا بیٹا 18 سال کا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کی اطلاع پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔
دوسری جانب آج یڈیشنل سیشن جج کی دو بیٹوں اور بہنوئی سمیت نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ہتھیہ خاص سوہاوہ میں ادا کی گئی ہے
نماز جنازہ میں جوڈیشری،سرکاری محکموں کے افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین گذشتہ روز ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے راجہ مبین مظفرگڑھ تحصیل جتوئی میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات تھے ڈوبنے والوں میں راجہ مبین ان کے بیٹے سعد۔عبداللہ اور بہنوئی عامر شامل تھے۔
Comments are closed.