کابینہ خلیجی ممالک کی فرمائش پر برآمدپابندی ختم ،16ہزارمویشی برآمد کی منظوری

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: کابینہ خلیجی ممالک کی فرمائش پر برآمدپابندی ختم ،16ہزارمویشی برآمد کی منظوری ، وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری دے دی.

ذرائع کے مطابق مویشی برآمد کرنے پر پابندی تھی مگر خصوصی طورپر پابندی میں نرمی دے کرکابینہ نے4خلیجی ممالک کیلئے 16750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

اس منظوری سے قبل پاکستان سےزندہ جانوروں کی بیرونی ممالک کو برآمد پرپابندی تھی جس میں خصوصی نرمی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی قطر,یو اے ای,کویت,بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا، اور دوست ممالک کی درخواست پر عمل کےلئے حکومتی سطح پر رعایت دی گئی۔

مزکورہ ممالک کی درخواست پر بکریاں , بھیڑیں,اونٹ,گائے,بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے،کیونکہ ان ممالک میں مویشیوں کی کمی کے باعث پاکستان سے برآمد کےلئے کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق قطرکےشیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے4ہزارمویشی برآمد کئے جائیں گے، اسی طرح قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3500مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

قطر کے شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2300مویشی برآمد کئے جائیں گے،جب کہ قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے، بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس برآمدی کھیپ میں کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کرنا بھی شامل ہے۔

Comments are closed.