لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ تحریک انصاف نے کرائی ہے، ڈی آئی جی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ تحریک انصاف نے کرائی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےبتایا کہ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی سمت کاتعین کردیا۔ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ پی ٹی آئی نے کرائی،اعتزاز احسن بھی ہدف تھے.

بتایا گیاہے کہ فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی۔

کہا زبیرخان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کےلیے ساتھ بھجوایا، جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ واردات کےلیے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرچکا تھا۔ ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا۔

کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعترازاحسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ ملزم کا تعلق انڈرورل ڈسے ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ لطیفہ کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقصد ملزم اور فائرنگ کروانے والے وکلاء اور حکومت میں تصادم یاتعلق کشیدہ کروانا چاہتے تھے۔

Comments are closed.