قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کے لئے جہازوں کی تعداد بڑھانی ہو گی،وزیر اعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے، موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرنی ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روڈ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ ہوا بازی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، خصوصی کمیٹی عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے، موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے گنوا دیئے ہیں اس نااہلی کی وجہ سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے نا اہل وزراء نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کارو باری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے کہ اس کو خالصتاً نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Comments are closed.