صدر مملکت کا عام الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر دیا گیا
قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیئے
فوٹو : فائل
اسلام آباد: صدر مملکت کا عام الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر دیا گیا ،قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے.
قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی طرف سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کے بعدصدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر دیا گیا.
الیکشن کرانے کے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہونگے ،انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت سے مشاورت کے بغیر ہی الیکشن کمیشن کو مل جائے گا.
آئین کے آرٹیکل 62/1 ایف کے تحت نا اہلی کی مدت تاحیات سے کم ہوکر 5 سال ہوجائے گی اور تاحیات نااہلی بھگتنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیرترین کو اس کا فائدہ پہنچے گا.
Comments are closed.