گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹوں کی قربانی کا اعلان
فوٹو : فائل
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹوں کی قربانی کا اعلان، کہا ہےگورنر ہاؤس میں 100 اونٹ قربان کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایک بیان میں گورنر سندھ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر
مستحق خاندانوں کو 100 بکرے اور 20 ہزار راشن کے تھیلے دئیے جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں عیدالاضحیٰ کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کلاسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے یوتھ پروگرام سے اسپورٹس کو فروغ ملے گا، کراچی میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں یہ پروگرام اہم ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن کئی سالوں سے یہ کھیل بہت پیچھے چلا گیا ہے، کراچی گیمز کا انعقاد ہر سال کروانے کی کوشش کروں گا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہاکی لیگ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔
Comments are closed.